ڈی آئی جی نصیرآبا د پولیس شرجیل کھرل نے اوستہ محمد سرکل پولیس کو ادھر سے ادھر کر دیا

جمعہ 13 جنوری 2017 19:33

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) ڈی آئی جی نصیرآبا د پولیس شرجیل کھرل نے اوستہ محمد سرکل پولیس کو ادھر سے ادھر کر دیا ،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شرجیل کھرل نے ایس ایچ اوسٹی مولا داد کنڈرانی کو لائین حاضر کر کے نئے ایس ایچ او عبدالرئوف جمالی کو سٹی تھا نہ مین جبکہ صدر تھا نہ کے محمد پنھل جمالی کو سی آئی اے اوستہ میں لگا یا جبکہ صدر تھا نہ میں امجد جمالی کو تعینات کیا ، تھا نہ گنداخہ کے ایس ایچ او عبدالوحید مگسی کو لائین حاضر کیا جبکہ گنداخہ تھا نہ مین در محمد گاجا نی کو ایس ایچ او تعینات کیا اور سی آئی اے کے انچار یا سین جمالی کو ڈیرہ اللہ یا ر میر مقرر کیا گیا واضح رہے کہ اوستہ محمد میں بد امنی زیادہ ہو گئی تھی اب نئے ایس ایچ او کے لئے چیلنج ہے کہ وہ کس طرح امن کراتے ہیں

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں