ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کھرل کی ڈیرہ اللہ یار آمد‘پولیس کے ساتھ دربار

بوڑھی ماں اپنے دو معصوم لخت جگر وں کی تلاش میں ماری ماری پھرتی رہیں ‘بڑے صاحب کہاں ہیں ‘ان سے ملائو تاکہ میں اپنی فریاد اسے جاکر بتائوں ،پکارتی رہیں میرے بچے بازیاب کرائو ‘بوڑھی خاتون کی دھائی

بدھ 18 جنوری 2017 22:27

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کھرل کی ڈیرہ اللہ یار آمد ،پولیس کے ساتھ دربار ،دوسری جانب بوڑھی ماں اپنے دو معصوم لخت جگر وں کی تلاش میں ماری ماری پھرتی رہیں اور بڑے صاحب بڑے صاحب کہاں ہیں مجھے ان سے ملائو تاکہ میں اپنی فریاد اسے جاکر بتائوں ،پکارتی رہیں میرے بچے بازیاب کرائو ،مجھے میرے بچوں سے ملادو ڈیرہ اللہ یار میں اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ بچے بھی لاپتہ ہونا شروع ہوگئے ہیں ڈیرہ اللہ یار شہر سے دو بچے پرسرار طور پر لاپتہ ہوگئے اغواء کا خدشہ دو کمسن بہن بھائی گھرکے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئے بچوں کی ماں نے قران مجید ہاتھوں میں لیکر انکی تلاش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جعفرآباد میں جرائم کی شرح بڑھنے لگی آئے روز شہریوں کی موٹر سائیکلیں چابی چوروں نے چوری کرنا شروع کردی تھیں اب شہریوں کے بچے بھی غائب ہونے لگے ڈیرہ اللہ یار بھنگر کالونی کے دو کمسن بہن بھائی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں ان کے ورثہ نے اغواء ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے بچوں کی ماں قران مجید ہاتھوں میں لیئے مسجد کے باہر روتی اور بچے بچے پکاررہی ہے بچوں کی ماں نے روتے ہوئے راہ گیروں اور شہریوں سے التجا کی کہ مجھے بڑے صاحب سے ملادو تاکہ میں اپنی فریاد اسے جاکر سنائوں میں نے اپنے بچوں کی ڈیرہ اللہ یار تھانہ میں رپورٹ درج کرادی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی میرے بچے کس حال میں ہیں انہوں نے کچھ کھایا پیا بھی ہے یا بھوکے ہیں بیچاری ماں غم سے نڈھال ہوکر میڈیا کے سامنے رو پڑی اپنا فریاد میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دو معصوم کمسن بچے 11سالہ گل محمد اور 8سالہ گل زادی گھر کے باہر کھیل رہے تھے وہ لاپتہ ہوگئے ہیں پولیس میں رپورٹ کرنے کے باوجود ان کا کوئی سوراغ نہیں مل سکا ہے شہریوں نے امن و امان کی بگرتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں