جعفرآباد‘پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ‘ڈرائیور سمیت 5افراد شدید زخمی ‘گاڑی کے پرخچے اڑ گئے

جمعرات 19 جنوری 2017 22:22

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) سوئی سے صحبت پور جانے والی پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ڈرائیور سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے صحبت پور جانے والی پک اپ پٹ فیڈر کے قریب تخریب کاروں کی زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پہ چڑھ جانے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی دھماکے کی آواز میلوں دور سنی گئی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پہ پہنچ گئے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق زخمیوںکی حالت تشویشناک ہے جنھیں رحیم یار خان منتقل کیا جائیگا لیویز فورسز نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے دوسری جانب علاقے میں سخت خوف وہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ سوئی سے صحبت پور جانے والی ٹریفک کو معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں