آئی ایس ایف ملک بھر میں پوری طرح منظم ہے ‘بلوچستان بھر میں انتخابی مہم جاری ہے صرف ژوب اور نصیرآباد ڈویژن میں الیکشن کمپلیٹ ہوئے ہیں جو عمران ٹائیگر پینل ہی نے جیتے ہیں

جعفرآبادکے نومنتخب کابینہ کے اراکین کی آئی ایس ایف کے ضلعی آفس میں پریس کانفرنس

جمعرات 19 جنوری 2017 22:24

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) آئی ایس ایف ملک بھر میں پوری طرح منظم ہے بلوچستان بھر میں انتخابی مہم جاری ہے صرف ژوب اور نصیرآباد ڈویژن میں الیکشن کمپلیٹ ہوئے ہیں جو عمران ٹائیگر پینل ہی نے جیتے ہیں صوبائی کابینہ بننے کے بعد ہی لائحہ عمل طے کیا جائیگا چند عناصر آئی ایس ایف کا خود کو صوبائی عہدیدار کھلواکر سادہ لوح کارکنوں کی سادگی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ جعلی ہیں بہت جلد مرکزی قائدین کو حقائق سے آگاہ کرکے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

ان خیالات کا اظہار ضلع جعفرآبادکے نومنتخب کابینہ کے اراکین نے آئی ایس ایف کے ضلعی آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اپنی کابینہ کا بھی اعلان کیا،جس کے مطابق شاہد بنگلزئی صدر ،سیکرٹری جنرل سرفراز رند جبکہ ضلع صحبت پور سے نصیب اللہ کھوسہ صدر سیکرٹری جنرل حسین بخش گولہ نصیرآباد سے صدر جہانگیر منگی اور جنرل سیکرٹری یاسر مگسی منتخب شامل ہیں ،ضلع جھل مگسی اور کچھی کی کابینہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا جن اضلاع میں آئی ایس ایف کے الیکشن ہوئے ہیں ان کے صدر اور جنرل سیکریٹری اپنی اپنی کابینہ مشاورت کے بعد بنائیں گے انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کافی دنوں سے آئی ایس ایف کو بدنام کرنے کے لیئے کچھ عناصرمہم چلا کر اپنے آپ کو صوبائی عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے کارکنوں کو تقسیم کررہے ہیں ہم کارکنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ابھی تک صوبائی کابینہ عمل میں نہیں لائی گئی ہے صرف آئی ایس ایف کے الیکشن ژوب اور نصیرآباد ڈویژن میں ہوئے ہیں آئی ایس ایف ملک بھر میں پوری طرح منظم ہے کارکن ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے آئی ایس ایف کے الیکشن کمیشن پر انہیں مکمل اعتماد ہے آئی ایس ایف کے مرکزی صدر چوہدری ارسلان اور مرکزی جنرل سیکریٹری حاجی نوید مینگل بہت جلد جعفرآباد کا دورہ کریں گے اور ان سے مشاورت کے بعد ہی جعلی آئی ایس ایف کے عہدیداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی انکا کہنا تھا کہ آئی ایس ایف نے ہمیشہ طلبہ کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے والدین کو چاہئے اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں اور تعلیم کی ہی بدولت آگے چل کر طلبا مستقبل میں ترقی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں