جعفرآبادپولیس کی کوششیں رنگ لے آئیں

چار روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے دو بچے برآمد کر کے والدین کے حوالے کر دئیے گئے

جمعرات 19 جنوری 2017 22:24

جعفر آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء)جعفرآبادپولیس کی کوششیں رنگ لے آئیں چار روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے دو بچے برآمد کر کے والدین کے حوالے کر دئیے گئے شہریوں کی جانب سے بچوں کی بازیابی پر اظہار مسرت کا اظہار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جعفرآباد عبدالحئی بلوچ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ اللہ یار کے بھنگر کالونی سے چار روز قبل میر محمد نامی شخص کے دو بچے گیارہ سالہ گل محمد اور آٹھ سالہ گل زادی مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش کیلئے اے ایس پی فہد خان اور ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار انسپکٹر دائود کھوسہ پر مشتمل دو پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور انہیں سختی سے ہدایت کی گئی کہ بچوں کو چوبیس گھنٹوں میں تلاش کر کے رپورٹ دی جائے بچوں کی برآمدگی سے متعلق شہریوں اور سول سوسائٹی نے پولیس کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنایا اس دوران ڈیرہ اللہ یار پولیس کو اطلاع ملی کی ڈیرہ مراد جمالی میں دو لاوارث بچوں کو گھومتے دیکھا گیا ہے جس پر جعفرآباد پولیس نے دونوں بچوں کو اپنے تحویل میں لے لیا اور ان بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی پولیس ذمہ دار ہے تاہم والدین پر بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی جانب خصوصی توجہ دیں ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں