اوستہ محمد, سردی کی شدت میں اضا فہ، گیس کی پریشر نہ ہونے کے برابر شہری گوبر اور لکڑی جلانے پر مجبور

جمعہ 20 جنوری 2017 18:33

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) اوستہ محمد اور پس گردائی میں سردی کی شدت میں اضا فہ، گیس کی پریشر نہ ہونے کے برابر شہری گوبر اور لکڑی جلانے پر مجبور ہو گئے ، گرمیوں میں بجلی سردیوں میں گیس کی سہولت عوام سے چھینی جاتی ہے، عوامی حلقوں کا بیان تفصیلات کے مطا بق حالیہ بارشوں اور بلوچستان میں برف باری کے بعد نصیرآباد ڈویژن میں سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا ، شدید سردی کے سبب روز مرہ کی ز ندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، سردی میں اوستہ محمد میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے لوگ بلکہ شہری گھروں میں گوبر اور لکڑی جلانے پر مجبور ہو گئے، سوئی سدرن والوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، عوامی حکقوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں بجلی کی سہولت عوام سے چھینی جا تی ہے اور سردیوں میں گیس کی سہولت چھینی جاتی ہے عوام کو کس چیز کی سزا مل رہی ہے ، عوامی حلقوں نے کہا کہ اب سوئی سدرن والوں نے ہمیں پچاس سال پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے کہ ہم گوبر اور لکڑیاں استعمال کر رہے ہیں ، ارباب اختیار اس طرف توجہ دیں اور یہ عوامی شکایت کو دور کریں ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں