اوستہ محمد, ٹیچر ایسو سی ایشن جعفرآباد کے الیکشن سجاد حسین رند کی کا میابی یقینی ہے ہم غیر مشروط طور پر حما یت کا اعلان کرتے ہیں, بہا درخان لاشاری

جمعہ 20 جنوری 2017 21:00

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) گورنمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن جعفرآباد کے الیکشن میں سجاد حسین رند کی کا میابی یقینی ہے ہم غیر مشروط طور پر حما یت اعلان کرتے ہیں ، بہا درخان لاشاری او دیگر لاشاری برادری کا سجاد رند کے اعزاز چائے پارٹی ، میں اساتذہ کا مشکور ہوں ہمیشہ آپ کی طاقت سے کا میاب ہوا اب بھی آپ کے تعاون کا مشکور ہیں کارنر میٹنگ سے سجاد رند کا خطاب ۔

تفصیلات کے مطا بق جی ٹی اے بی کے الیکشن کے سلسلہ میں آج گوٹھ منظور خان لاشاری میں بہادر خان لاشاری اور دیگر لاشاری برادری کی جانب سے قلم دوات پینل کے سجاد رند کے اعزاز میں چائے پارٹی دی گئی اس موقع پر بہادر خان لاشاری نے اپنے دیگر لاشاری برادری کے اساتذہ سمیت سجاد رند کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہمیشہ ہم سجاد رند کی حما یت کی اور اب بھی ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ غلط پروپگنڈے دوست کر رہے ہیں یہ ان کی غلط فہمی ہے ، اس موقع پر سجاد رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی میری بساط ہے خدمت کر رہا ہوں اور آپ بھائیوں کے طاقط سے ہمیشہ کامیابی ہوئی اور انشاء اللہ 24جنوری کو قلم دوات ہی میدان مارے گی انہوں نے کہا کہ ووٹ نیاز مندی سے ملتے ہیں دھونس دھمکیوں سے نہیں ملتے ، ہم نے ہمیشہ عرض کر کے ووٹ مانگے ہیں اور جوبھی انشاء اللہ ہوگا خدمت کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم (سیسا )کے صوبائی صدر سے کہتے ہیں کہ وہ اپنے نمائیندے کو ہدایت کریں کی وہ انوال نہ ہوں تو بہتر ہے انہوں نے لاشاری برادری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ساتھ دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ، سید شریف شاہ، محمد عثمان عمرانی ، علی مردان جمالی ، ماسٹر عبدالرئوف،عبدالرزاق، اصغر، ریاض اور دیگر اساتذہ بھی ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں