بیگناہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں، درگاہ سیون شریف پر دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،سابق صوبائی وزیر میر خان محمد خان جمالی

جمعہ 17 فروری 2017 18:08

جعفرآباد۔17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سابق صوبائی وزیر میر خان محمد خان جمالی نے کہاکہ بیگناہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے درگاہ سیون شریف پر بم دھماکے کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے وہ شرپسند عناصر مسلمان کہلانے کے لائق نہیں ہیں، دھماکے میں شہید ہونے والوں کی لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہدا کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر میر خان محمد خان جمالی ،میر عمر خان جمالی، میر اورنگزیب خان جمالی نے گوٹھ رحمدل ہیجوانی میں پیر بخش ہیجوانی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے اور پاکستانی قوم نے دہشت گردوں کی خاتمے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، یہ قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں