جامشورو کے قریب ٹرالر اور ایمبولینس میں تصادم ، والدین اور بچوں سمیت 5افراد جاں بحق،2افراد زخمی

ْ حادثے میں والدین اور دو بہن بھائیوں سمیت 5افراد لقمہ اجل بنے،زخمی ہسپتال منتقل ،حالت تشویشناک

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:11

جامشورو کے قریب ٹرالر اور ایمبولینس میں تصادم ، والدین اور بچوں سمیت 5افراد جاں بحق،2افراد زخمی
جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم سے والدین اور بچوں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پردادوسے کراچی جانے والاتیز رفتار ٹرالر مریضہ کو لے جانے والی ایمبولینس سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار مریضہ اور اس کے علاج کیلئے جانے والے 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے کا کہناہے کہ حادثے میں والدین اور دو بہن بھائیوں سمیت 5افراد لقمہ اجل بنے ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ 2زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ لاشوں اور زخمی افراد کو مانجھندہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں