ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جامشورو کے پولیس گارڈ کی اہلیہ کا ڈیلیوری کیس ڈاکٹرز کی نااہلی کے سبب خراب ،اہلکار نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

پیر 2 جنوری 2017 23:14

ْجامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جامشورو کے پولیس گارڈ کی اہلیہ کا ڈلیوری کیس ڈاکٹرز کی نااہلی کے سبب بری طرح خراب اہلکار نے عدالت میں درخواست دائر کر دی ایم ایس سمیت لیڈی ڈاکٹر عدالت طلب تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جامشورو کے پولیس گارڈ رئیس احمد خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ حیدرآباد کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی اہلیہ نورین کے ڈلیوری کیس دوران ماجی اسپتال حیدرآباد میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹر انیلہ سہیل کی جانب سے مزکورہ کیس ڈیل کرتے ہوئے خواتین کی نارمل ڈلیوری کے باوجود سیزر کر دیا اور سیزر کے دوران پخانے کی نس کاٹ کر خاتون کو بری طرح متاثر کیا اور خاتون کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی جبکہ طبیعت خرابی کے باوجودہمیں اسپتال سے روانہ کر دیاگیا گھر پہنچ کر بھی خاتون کی طبیعت بہتر نہ ہو سکی اور طبیعت انتہائی خراب رہی جس پر اس کو سول اسپتال کوٹری میں ڈاکٹر فہمیدہ اور ڈاکٹر پسپا کو چیک کرایا جنہوں نے لیڈی ڈاکٹر کی کوتاہی ظاہر کی جس پر تھانہ اے سیکشن میں درخواست دی مگر کچھ نہ ہو سکا جس پر عدالت میں ایڈوکیٹ ثمینہ آرائیں کی معارفت درخواست دائر کر دی گئی ہے عدالت نے درخواست سیون ایڈیشنل سیشن کورٹ حیدرآباد میں منتقل کر دی جہاں سے چھ جنوری کو ایم ایس ماجی اسپتال ڈاکٹر اعظم اور لیڈی ڈاکٹر انیلہ سہیل کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا ہے ایڈوکیٹ ثمینہ آرائیں نے بتایا کہ مزکورہ خاتون کا کیس کرمنل ایکٹ ہے خاتون کے ساتھ ظلم کیا گیا اور اسپتال انتظامیہ انکار رہی رہی جس پر ہمیں امید ہے کہ عدالت سے انصاف ہمیں فراہم ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں