گزشتہ حکومتوں نے تعلیم کے فروغ کے سلسلہ میں کوئی نمایاں کام نہیں کیا ،اس وجہ سے 2 کروڑ ساٹھ لاکھ بچے تعلیم سے محروم تھے ،وزیر اعظم کے وژن تعلیم سب کے لئے ہے ، کے تحت ہم نے تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دی، اب ان بچوں کی تعداد کم ہو کر 2 کروڑ 26 لاکھ ہو گئی ہے ،اس تعدادکو صفرتک لائینگے ، تعلیم کا حصول ہر بچہ کا حق ہے ، ہمارے نبیؐ آخری الزمان پر پہلی وحی کے الفاظ اقراء تھے ،بصارت سے محروم بچوں کو فری روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم سے بھی روشناس کیا جا رہا ہے ،کند ذہن بچوں کو ووکیشنل ٹریننگ کے ساتھ تعلیم بھی دی جا رہی ہے ،آزمائشی طور پر پاکستان بھر میں 12 سکول قائم کئے گئے ہیں

وزیر مملکت تعلیم بلیغ الرحمان کاعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس جھنگ کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 جنوری 2017 19:56

جھنگ/فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا کہپچھلی حکومتوں نے تعلیم کے فروغ کے سلسلہ میں کوئی نمایاں کام نہیں کیا جس کی وجہ سے پاکستان میں 2 کروڑ ساٹھ لاکھ بچے تعلیم سے محروم تھے وزیر اعظم کے وژن کے تحت تعلیم سب کے لئے ہے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دی جس کی وجہ سے یہ تعداد کم ہو کر 2 کروڑ 26 لاکھ کے قریب ہو گئی ہے اور ہماری یہ کوشش ہے کہ یہ تعداد صفر ہو جائے، تعلیم کا حصول ہر بچہ کا حق ہے اس سلسلہ میں حکومت کوشاں ہے، ہمارے نبیؐ آخری الزمان پر پہلی وحی کے الفاظ اقراء تھے ،بصارت سے محروم بچوں کیلئے فری روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم سے بھی روشناس کیا جا رہا ہے ،کند ذہن بچوں کو ووکیشنل ٹریننگ کے ساتھ تعلیم بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ بھی پاکستان کے کار آمد شہری بن سکیں اس سلسلہ میںآزمائشی طور پر پاکستان بھر میں 12 سکول قائم کئے گئے ہیں جن میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس جھنگ کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کے طور خطاب اور بعد ازاں میڈیاسے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان تعلیم کے بغیر اللہ تعالی کو بھی نہیں پہچان سکتاانہوں نے کہا کہ اس کیمپس سے جھنگ اور چنیوٹ کے دوردراز گائوں ادر دیہی علاقوں کے لاکھوں بچے جو سکول نہیں جاسکتے وہ گھر بیٹھے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی سے 13 لاکھ بچے سالانہ استفادہ کر رہے ہیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے بہت سے پروگرام مرتب کئے جا رہے ہیں خاص طور پر بصارت سے محروم بچوں کیلئے فری روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم سے بھی روشناس کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ جو بچے کند ذہن ہیں ان کو ووکیشنل ٹریننگ کے ساتھ تعلیم بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ بھی پاکستان کے کار آمد شہری بن سکیں اس سلسلہ میںآزمائشی طور پر پاکستان بھر میں 12 سکول قائم کئے گئے ہیں جن میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے تعلیم کے فروغ کے سلسلہ میں کوئی نمایاں کام نہیں کیا جس کی وجہ سے پاکستان میں 2 کروڑ ساٹھ لاکھ بچے تعلیم سے محروم تھے وزیر اعظم کے وژن کے تحت تعلیم سب کے لئے ہے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دی جس کی وجہ سے یہ تعداد کم ہو کر 2 کروڑ 26 لاکھ کے قریب ہو گئی ہے اور ہماری یہ کوشش ہے کہ یہ تعداد صفر ہو جائے انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ پہلے 41 ارب روپیہ تھا جو اس سال بڑھ کر 91 ارب روپیہ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلایا جارہا ہے تاکہ بچوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ دیا جاسکے اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب گھر بیٹھے لوگ آن لائن اپنی رجسٹریشن کر واسکتے ہیں ہماری یہ کوشش ہے کہ تعلیم کی یہ کرنیں پاکستان کے ہر گھر میں جائیں کوئی بھی فرد اس سے محروم نہ رہ سکے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے کورسز کو دور جدید کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جارہا ہے بصارت سے محروم بچوں کیلئے ایسا سوفٹ وئیر بنایاگیا ہے جس کے تحت بچے کوئی بھی کتاب یا سبق کو سن سکتے ہیںاس کے ساتھ نئی بلڈنگ کی تعمیر و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس سے قبل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف سلیم عارف نے سپاسنامہ پیش کیا اور بتایا کہ اس کیمپس سے دو اضلاع جھنگ اور چنیوٹ کے تقریبا 17 ہزار بچے مستفید ہو رہے ہیں ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے حکومت کی تعلیم کے فروغ کے سلسلہ میں کاوشوں کو سراہا اس تقریب میں قومی ، صوبائی اور بلدیاتی نمائندوں کی کشیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں