پاکستان آئے قطری شہزادوں کی گاڑی کی غریب خاتون کو ٹکر، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 فروری 2017 14:52

پاکستان آئے قطری شہزادوں کی گاڑی کی غریب خاتون کو ٹکر، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی
جھنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2017ء) : تلور کے شکار کے لیے پاکستان آنا قطری شہزادوں کی تفریح کا ایک حصہ ہے ۔ پاکستان آنے پر قطری شہزادوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں تلور کے شکار کے لیے پاکستان آئے قطری شہزادوں کی گاڑی نے غریب خاتون کو ٹکر ماری جس سے خاتون شدید زخمی ہو گئی اور ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اٹھارہ ہزاری تھل کے علاقہ میں تلور کے شکار کے لیے آئے قطری شہزادوں نے تھل کی رہائشی خاتون شمیم مائی کو تیز رفتار گاڑی سے ٹکر ماری۔

(جاری ہے)

شمیم کے ہمراہ اس کا ایک بیٹا بھی موجود تھا۔ گاڑی کی ٹکر سے شمیم شدید زخمی ہوئی۔ اسپتال لے جانے پر معلوم ہوا کہ شمیم کو ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹ آئی کے باعث شمیم چلنے پھرنے سے قاصر ہو گئی۔ شمیم مائی چار بچوں کی ماں ہے۔ شمیم کا کہنا ہے کہ وہ نہایت غریب ہے اور بڑی مشکل سے اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہے ۔ ایسے میں رہڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے اس کے پاس پیسے نہیں ہیں اور نہ ہی اس کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے کوئی موجود ہے۔۔شمیم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ علاج پر آنے والے خرچ میں اس کی مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں