تریموں ہیڈ ورکس فیڈر پر5 روز کیلئے بجلی بندش کا شیڈول جاری

بدھ 11 جنوری 2017 17:30

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) تریموں ہیڈ ورکس فیڈر پر پانچ روز کیلئے بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بجلی کی سپلائی بارہ جنوری سے سولہ جنوری تک صبح 8 بجے سے شام چھ بجے تک معطل رہے گی ،ایس ڈی او فیسکو صدر سب ڈویژن جنید اسلم کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلہ میں تریموں ہیڈ ورکس فیڈر پر پانچ روز کیلئے بجلی کی بندش جاری رہے گی، تریموں ہیڈ ورکس فیڈر بند ہونے کی وجہ سے جن علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ان میں حویلی بہادر شاہ ،کوٹ دیوان،موضع منصور سیال، ملہوآنہ موڑ اوردھوئیں محمدشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں