ڈی سی کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل کا اجلاس ، ہسپتال کے معاملات کا جائزہ لیا

بدھ 11 جنوری 2017 17:36

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ خان کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ہسپتال کے معاملات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں چیئرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم ،سی ای او محکمہ صحت ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر ،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،چیئرمین بیت المال کمیٹی ریاض عشرت بھٹی،ڈاکٹر زوہیب ،محمد عمر خان اور ہارون رشید سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہسپتال میں ہونیوالے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پرڈی سی کوہسپتال میں دستیاب مشینری ،ادویات اور دیگر سامان کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، غازی امان اللہ خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مریضوں کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں