جھنگ،ڈی پی او کاسائنوہائیڈروپراجیکٹ ہیڈتریموںکا دورہ‘سیکورٹی ا نتظامات کا جائزہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:42

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)ڈی پی اوہمایوں مسعودسندھو نے سائنوہائیڈروپراجیکٹ ہیڈتریموںکا سکیورٹی کے حوالے سے دورہ کیا اس دوارن پراجیکٹ مینجمنٹ اورانتظامیہ سائنوہائیڈروپراجیکٹ ہیڈتریموں کے ساتھ سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں پراجیکٹ امور اور چائنیز کی سکیورٹی کاجائزہ لیاگیاچیف سکیورٹی آفیسرکوہدائت کی گئی کہ چائنیز کی سکیورٹی کے لئے ایس او پی کے مطابق تمام اقدامات عمل میں لائیںاور مقررہ وقت پرتمام سکیورٹی انتظامات مکمل کرائیںنیزچائنیز کی موومنٹ کی بروقت اطلاع دیں تاکہ ان کوسخت سکیورٹی فراہم کی جاسکے اس دوران ڈی پی او نے کہاکہ مین گیٹ انٹری پوائنٹس اورچائنیز رہائشی کالونیوں پرچیکنگ اور سکیورٹی انتہائی سخت کریںاورمیٹل ڈیٹیکٹرکے ذریعے تلاشی لی جائے مزید ہدایات جاری کیںکہ سائنوہائیڈروپراجیکٹ کی بائونڈری پرگشت کرتے ہوئے کڑی نگرانی رکھیںاور مشکوک افرادکوچیک کریں اور اپنی ڈیوٹی کواحسن طریقے سے سرانجام دیںتاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقع سے بچاجاسکے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں