ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 8 ا فرا د زخمی

پیر 16 جنوری 2017 19:05

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 08 ا فرا د زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلاحادثہ اٹھارہ ہزای کے علاقہ کوٹلہ نیک احمد کے قریب تیز رفتار ٹرالی کے اُلٹے سے پیش آیا جس سے 14 سالہ عابدہ 15سالہ آمنہ 45سالہ حیات بی بی 12سالہ شہناز بی بی 25سالہ مسرت زخمی ہوئی جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دے کر موقع پرہی فارغ کر دیا جبکہ دوسرا حادثہ چینوٹ روڈ لطیف رائس ملز کے قریب دوتیز رفتار رکشو ں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا جس سی20سالہ اقرا 22سالہ فوزیہ 45سالہ لیاقت شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں