اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی جی آفس لاہور کی نمازجنازہ ادا،پولیس افسران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:53

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی جی آفس لاہور ملک غلام شبیر کی نماز جنازہ پولیس لائنز جھنگ میں ادا کی گئی۔ ڈی پی او ہمایوں مسعود سمیت پولیس افسران ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ذرا ئع کے مطابق ملک غلام شبیر آئی جی آفس لاہور میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے اور جھنگ سے ان کا تعلق تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائنز جھنگ میں ادا کی گئی جس میں ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو ،ڈی ایس پی سیف اللہ بھٹی ،ایس ایچ او میاں عابد،سابق ایم پی اے شیخ محمد یعقوب ،پی آر او میاں صفدر سمیت دیگر پولیس افسران ،ملازمین ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کے لیے بلند درجات کی دعابھی کی گئی۔ ملک غلام شبیرمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی اتوار کو جھنگ میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں