جھنگ میں سیفیہ کالج کے زیر تعلیم طلبا میں اوزار اور اسناد تقسیم کرنے کی تقریب

جمعرات 16 فروری 2017 22:51

جھنگ۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) جھنگ میں سیفیہ کالج کے زیر تعلیم طلبا میں اوزار اور اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے ثقلین انور سپرا تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق جھنگ گوجرہ روڈ پر واقع سیفیہ کالج میں تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں زیر تعلیم طلبا میں اوزار اور اسناد تقسیم کی گئیں،سال بھر میں اچھی کاکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبا میں ثقلین ا نور سپرا نے اسناد تقسیم کیں۔

ثقلین انور سپرا کا کہنا تھاکہ تعلیم معاشرے کے ہر فرد کے لیے اہم ہے تعلیم حاصل کرکے ہی قوم کو اندھیروں سے نکالا جاسکتا ہے جس طرح یہ ادارہ طلبا کو تعلیم و تربیت دے رہا ہے بلاشبہ ایک اچھا اقدام ہے اور انہیں امید ہے کہ اس ادارہ سے علم حاصل کرنے والے طالب علم ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں