جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ تمام تاجر ،صنعت کار اور شہری پریشانی کا شکار

بدھ 11 جنوری 2017 20:16

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) جہلم شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ تمام تاجر ،صنعت کار اور شہری پریشانی کا شکار۔ جبکہ شیڈول کے مطابق محکمہ واپڈا نے 3گھنٹے لوڈشیڈنگ کا وقت دیا تھا ۔جبکہ اس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے جس سے کاروباری حضرات مفلو ج ہو گئے۔اسی طرح ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ ساتھ آپریشن اور ٹیسٹ کروانے والے بھی واپڈا کی اس حکمت عملی سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر و جنرل سیکرٹری محمد عارف چوہدری،شیخ ذوالفقار علی کاشف، انجمن تاجران کے سینئر راہنماء شیخ محمد جاوید،صدر و جنرل سیکرٹری نگران انجمن تاجران حاجی ملک محمداقبال ،عبدالرشید بٹ نے کہا ہے کہ محکمہ واپڈا کے افیسران اپنا رویہ درست کر کے بے جا لوڈ شیڈنگ بند کریں ورنہ ضلع کے تمام تاجرشٹر ڈاون کر کے جی ٹی روڈ کو بلاک کر کے احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں