لسٹر ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر کے زیر اہتمام کمپیٹیشن ڈے کا انعقاد

منگل 17 جنوری 2017 20:27

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) کلسٹر ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر نمبر 1(گورنمنٹ جامع ہائی سکول جہلم )میں (کمپیٹیشن ڈی)کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں کلسٹرسنٹر کے زیر اہتمام 19بوائز /گرلز سکولز کے جماعت سوئم،چہارم اور پنجم کے ایک ایک طالب علم /طالبہ نے شرکت کی۔اس طرح ہر سکول سے جماعت سوئم،چہارم اور پنجم کے الگ الگ مقابلے کیلئے 19,19طلباء کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

DTE کلسٹر سنٹر نمبر 1 چوہدری وحید حیدر نے اس مقابلہ کو منطقی انجام تک پہنچایا ۔آخر میں پوزیشن ہولڈرز بچوں کو انعامات دینے کیلئے سکول کے سینئر اساتذہ مرزا توقیر احمد ،آصف محموداور راجہ ظفر اقبال کیانی جنرل سیکرٹری پی ٹی یو ضلع جہلم موجود تھے۔تقریب تقسیم انعامات میںجماعت پنجم میں سخت مقابلے کے بعد دو طلباء اول پوزیشن حاصل کرنے والے انیلہ وحید ،حمزہ خالد اور دوم پوزیشن حاصل کرنے والی آمنہ طارق تیسری پو زیشن حاصل کرنے والے منصور علی میں انعامات تقسیم کیے گے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں