محبت رسولﷺ کے بغیر ایمان نہیں ہو سکتا،مفتی جمال الدین بغدادی

منگل 17 جنوری 2017 20:27

محبت رسولﷺ کے بغیر ایمان نہیں ہو سکتا،مفتی جمال الدین بغدادی
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) محبت رسولﷺ کے بغیر ایمان نہیں ہو سکتا۔آپ ﷺ کی محبت ہی ایمان کی ضمانت ہے۔آپﷺ سے منہ موڑ کے خدا تک رسائی کا تصور خام خیالی ہے۔حضور ﷺ اللہ کی دلیل ہیں۔آپ ﷺ کی ذات گرامی ہی کائنات میں توحید کی سب سے بڑی علمبردار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مفتی جمال الدین بغدادی نے جامع مسجد صابری سکندر ٹائون میں جلسہ میلاد مصطفیﷺ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کائنات آپﷺ کی ذات و الا صفات کے گرد گھومتی ہے کیونکہ آپﷺ ہی مرکز کائنات ہیں۔جلسہ کی صدارت صوفی ظفر اقبال سیفی نے کی جبکہ سرپرست حافظ مظہر حسین نقشبندی ،حافظ محمد رضا قادری رضوی نے کی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں