جہلم، بجلی وگیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال

کاروبار اور گھریلو صارفین سخت پریشان

اتوار 22 جنوری 2017 19:50

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) بجلی وگیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے جہلم کی عوام کا جینا محال کردیا۔ کاروبار اور گھریلو صارفین سخت پریشان ، جہلم شہر اور گردونواح میں بجلی وگیس کا بحران پیدا ہوگیا ۔ شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین بھی سخت پریشانی میں مبتلا ہیں سرکاری وپرائیویٹ اداروں مساجد اور گھروں میں پانی نایا ب ہو چکا ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے پانی کے نلکوں( ہینڈ پمپ)پر لائینوں میں لگ کر حاصل کیا جاتا ہے تاجروں کے کاروبار تباہی کے کنارے پر پہنچ چکیں ہیں اس کے علاوہ گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچے بڑے بغیر ناشتوں کے اداروں میں جانے پر مجبور ہیں جہلم کے سینکڑوں گھروں میں گزشتہ کئی دنوں سے کھانے نہیں پک سکے ہیں ہوٹلوں سے بازاری کھانے کھانے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام سخت ذہنی کوفت کا شکار ہے اور سراپا احتجاج ہیں عوامی و سماجی ، مذہبی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ جہلم بھی پنجاب کا حصہ ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن ہی کے امیدوار یہاں سے ہمیشہ فتح حاصل کرتے ہیں لیکن آج تک ہمیں دیگر حقوق کی طرح بجلی وگیس کا حق بھی نہیں ملا ہے نوٹس لے کر کاروائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں