سوچی سمجھی سازش کے تحت اساتذہ میں عدم تحفظ کی فضاء پیدا کی جارہی ہے، ناقص پالیسیوں کی سزا اساتذہ کو دی جارہی ہے،گرینڈٹیچرز الائنس پنجاب

منگل 24 جنوری 2017 20:35

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) گرینڈٹیچرز الائنس پنجاب کے زیر اہتمام جڑانوالہ میں ہونے والے احتجاجی کنونشن سے خطا ب کرتے ہوئے رانالیاقت علی ، رانا عطاء محمد، میاں سعید احمد، اظہر علی، محمد فیصل و دیگر نے کہا کہ بہت صبر ہو چکا۔ظلم کی انتہا ہوچکی مگر اب اساتذہ برادری مزید برداشت نہیں کرے گی کہ حکومت اساتذہ کو مایوسیوں کے اندھیرں میں دھکیل دے۔

مسلسل وعدوں سے انحراف اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تعلیم موجودہ حکومت کی ترجیح نہیں۔سوچی سمجھی سازش کے تحت اساتذہ میں عدم تحفظ کی فضاء پیدا کی جارہی ہے۔ ناقص پالیسیوں کی سزا اساتذہ کو دی جارہی ہے۔اگر طلباء کو خراب کارکردگی پر سزا نہیں دی جا سکتی تو اس کا ذمہ دار استاد کو کیوں ٹہرایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میٹرک پاس ملازمین کو گریڈ 11 تا گریڈ17 دے دیئے گئے ہیں لیکن ایم ۔

اے ، ایم فل اساتذہ کو گریڈ 9 اور گریڈ 14 و گریڈ 16 کام کرنے پر مجبور ہیں اور یہ انہیں اعلی تعلیم یافتہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ ارکان اسمبلی اپنی تنخواہوں میں تو 300% اضافہ کر لیتے ہیں لیکن اساتذہ کی اپ گریڈیشن و الائونسز میں اضافے کے لئے خزانہ خالی ہے کا نعرہ لگاتے ہیں ۔محکمہ تعلیم کے افسران جلاد نہ بنیں ۔پیڈا ایکٹ کی آڑ میں اساتذہ کا معاشی قتل نہ کریں او ر ہمیں پیک امتحانات کے بائیکاٹ ، مردم شماری کے بائیکاٹ اور سکولوں کی تالہ بندی پر مجبور نہ کریں۔

گرینڈ ٹیچرز الائنس ان کی لڑائی لڑ رہا ہے ۔عنقریب موجودہ محکمہ تعلیم کے افسرانکو سی ای اوکے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔ان عہدوں سی ای او پر بیوروکریسی براجمان ہوگی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تعلیمی اداروں کے تباہ کرنے کیلئے بنائی گئی ہے۔گرینڈ ٹیچرز الائنس کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پرائمری و ایلیمنٹری اساتذہ کو گریڈ 16 اور ایس ایس ٹی کو گریڈ 17 نہیں مل جاتا۔پیڈا ایکٹ کے تحت کی جانے والی کاروائیوں کا خاتمہ نہیں ہوتا۔ سرکاری سکولز کی پیف اور دانش سکولز اتھارٹی کو حوالگی کا منصوبہ ختم نہیں کیا جاتا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ختم نہیں کیا جاتا۔آئندہ 25جنوری بروز بدھ احتجاجی جلسہ فیصل آباد میں ضلع کونسل ہال کے سامنے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں