جہلم، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری ،ملزمان گرفتار، مقدمات درج

منگل 24 جنوری 2017 20:36

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری30لیٹر شراب،230گرام چرس،پسٹل 30بورمعہ 4روند، ایک عدد رائفل8MM معہ4روند برآمد 12افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر محمد بشیر ایس آئی نے محمد الیاس ولد محمد حنیف سکنہ بھٹہ میاں ضلع شیخوپورہ،گلزار احمد ولد عبدالغنی سکنہ النگ،تھا سجاد حسین اے ایس آ ئی نے راجہ عاطف ولد عارف سکنہ مشین محلہ نمبر 3،رفیق ولد عبد الحمید سکنہ مشین محلہ نمبر2 ،اسلحہ آرڈینس کی خلاف ورزی پر سرفرازاحمد ایس آئی نے عاصم افضال ولد افضال احمد سکنہ محلہ خالدہ آباد سرائے عالمگیر سے پسٹل30بور معہ 4روند ، خادم حسین اے ایس آئی مدثر گلزار ولد گلزاراحمد سکنہ منڈی محمد صدیق پنڈدادنخان سے رائفل 8MMمعہ 4روندبرآمدجبکہ امتناع منشیات آرڈینس کی خلاف ورزی پر علی اکبر ایس آئی نے ظہیر خان ولد سردار خان سکنہ جادہ جہلم سے 14لیٹر شراب،مناظر حسین اے ایس آئی نے عمران سلطان ولد قمر سلطان سکنہ ٹاہلیانوالہ سی5لیٹر شراب اور ندیم ولد یوسف سکنہ عبداللہ گلی کولپور سے 10لیٹر شراب، محمد اشرف ایس آئی نے عبدالرحمن ولد خان محمد سکنہ نکودر سی120گرام چرس، عزت خان اے ایس آئی نے غلام مرتضیٰ سکنہ ڈھڈی تھل سی110گرام چرس،ساجد محمود اے ایس آئی نے آصف ولد اشرف سکنہ پنڈدادنخان سے 5لیٹر شراب، علی اکبر ایس آئی نے طارق محمود ولد کالا خان سکنہ قیصر آباد روہتاس روڈ جہلم سے 5لیٹر شراب، ساجد محمود اے ایس آئی نے غازی صلاح الدین ولد عبدا لحمید سکنہ مشین محلہ نمبر3کو بحالت نشہ گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں