جہلم کے مختلف سکولوں وکالجوں میں22فروری کو ملٹی میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا جائے گا

جمعرات 16 فروری 2017 15:18

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام 22فروری کو جہلم کے مختلف سکولوں وکالجوں میں ملٹی میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا جائے گا ،جس میں موجوہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کالجوں میں انسداد دہشتگردی کے موضوع پر اور سکولوں میںنویں دسویں کے طلباء کو کیریئرکونسلنگ کے موضوع پر مسئول محمد راشد ملٹی میڈیا بریفنگ دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار المحمدیہ سٹوڈنٹس ضلع جہلم کے مسئول عبداللہ ولید نے اپنے بیان میں کیا۔ان کورسسز کا مقصد موجودہ حالات میں اپنا اور اپنے ملک کا دفاع کرنااور ناگہانی آفات میں اپنے کردار کو مثبت بنا کر زیادہ سے زیادہ انسانی جانوں کو بچانا ہے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں