قلات: تیز رفتار کوچ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

ہفتہ 18 فروری 2017 16:38

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) قلات کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ آنیوالی تیز رفتار کوچ قلات کے علاقے سورو کے مقام پر قوم شاہراہ پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا نعش اور زخمی کوہسپتال منتقل کردیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی قلات لیویز کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں