قلات ، پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی پیدا کر نے کے لیئے واک کا انعقاد

جمعہ 13 جنوری 2017 19:46

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) قلات میں پولیو مہم کے حوالے سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام لوگوں آگاہی پیدا کر نے کے لیئے واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات میر نصیر احمد جتک نے کی اس موقع پر ائے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اقبال میڈیکل سپرینٹنڈنٹ قلات ڈاکٹر علی اکبر نیچاری ڈبلیو ایچ او کے نمائیندے ڈاکٹر انجم فوکل پرسن نزیز احمد مینگل سیمت ڈاکٹرز پیرا میدیکس اور خواتین ہیلتھ ورکرز اؤسمیت لوگوں کی بڑی ی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر واک کے شرکاء نے بینررز اٹھائے ہوئے تھے جن پر پولیو کے بارے میں عوام میں شعور پیدار کر نے اور بچوں کو پولیوں کے قطرے پلانے کے نعرے درج تھے پولیو واک کے اختتام پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا پولیو مہم کا باقاعدہ افتتا ح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات میر نصیر احمد جتک نے کی بچوں کو پولیو کے قطرے 78 ہزار بچوں کو قرے پالائے جائیں گے عوام اور بچوں کے والدین نے پچھلے پولیو مہم کے دوران پولیو موبائی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا تھا توقع ہیکہ اس پولیو مہم کے دوران بھی بھر پور تعاوں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں