قلات میں موسم سرما کی پہلی بارش اوربرف باری سردی کی شدت میںا ضافہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:28

قلات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) قلات میں موسم سرما کی پہلی بارش اوربرف باری سردی کی شدت میںا ضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقے قلات میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ، شہر میں چھ انچ اور کوہ ہربوئی میں ساڑھے تین فٹ جبکہ اسلکو اور نواحی علاقوںمیں ڈھائی فٹ برف پڑی ہے۔

(جاری ہے)

لوگ گھرو ں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع اور بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی بھی معطل ہے۔سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں