سوراب،سی پیک کے زدمیں آنیوالے گدربازارکے متاثرہ دکان مالکان کامعاوضوں کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی ریلی ومظاہرہ

حکومت سے معاوضہ کی ادائیگی کے لئے جلدازجلداقدامات کامطالبہ

جمعرات 19 جنوری 2017 22:12

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) سی پیک کے زدمیں آنے والے گدربازارکے متاثرہ دکان مالکان کامعاوضوں کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی ریلی اورمظاہرہ ،تاجربرادری سمیت اہلیان علاقہ کی احتجاجی ریلی میں کثیرتعدادمیں شرکت ،حکومت سے معاوضہ کی ادائیگی کے لئے جلدازجلداقدامات کامطالبہ ،سی پیک سوراب پنجگورروٹ کی تعمیرکے زدمیں آنے والے گدربازارکے متاثرہ دکان مالکان نے ایک سال گزرجانے کے باوجودمعاوضہ نہ ملنے کے خلاف گدربازارمیں ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جومین بازارسے ہوتے ہوئے جلسہ کی صورت اختیارکرلی ،احتجاجی مظاہرہ سے قبائلی وسماجی رہنماء میرمحمدانورگرگناڑی ،میرعلی اکبرگرگناڑی میرعلی اکبرسناڑی انجمن تاجران کے صدرمیرخلیل احمدگرگناڑی سنیئررہنماء اورجے یوآئی سوراب کے امیرمولانامحمداسماعیل قمبرانی مولانامحمدقاسم حافظ نیازاحمدمینگل ڈاکٹرہیبت خان عبدالشکورمینگل ظہیراحمدمینگل غلام رسول سناڑی ماسٹرممتازاحمدسمیت دیگرعمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک بلاشبہ ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے ملک ترقی کے شاہراہ پرگامزن ہوگامگراس کی پہلی ثمرات گدربازارکے انہدام کی صورت میں برآمدہوئی ہیں ایک سال کاعرصہ گزرجانے کے باوجودسینکڑوں متاثرہ دکان مالکان معاوضہ سے محروم ہیں ،انہوں نے کہاکہ گدربازارسے متصل پل کی تعمیرمیںانتہائی ناقص منصوبہ بندی اورغلط ڈیزائن کی وجہ سے گدربازارصفحہ ہستی سے مٹ چکاہے ،اس حوالے سے زمینی حقائق کوبلکل نظراندازکرکے مذکوہ پل کی لمبائی اورچوڑائی ضرورت سے زیادہ رکھی گئی جس کے باعث سینکڑوں دکانیں مسماراورباقی ماندہ ناکارہ ہوگئیں اس دوران مقامی افرادکواعتمادمیں بھی لینے کی ضرورت محسوس بھی نہیں کی گئی اورنہ ہی انہیں سڑک کی مستقبل کی توسیع کے حوالے سے اصل صورتحال سے آگاہ کیاجارہاہے، احتجاجی مظاہرین کہناتھاکہ ہم نے اپنے متاثرہ دکانوں کے معاوضوں کے حوالے سے بارہاحکام بالاکودرخواستیں کی مگرکوئی شنوائی نہیں ہورہی ،سینکڑوں دکانوں کی انہدام سے کئی افرادکازریعہ معاش چھن چکاہے اوروہ اپنے خاندانوں کے ہمراہ فاقہ کشی پرمجبورہیں مگرکوئی بھی ہماری دادرسی نہیں کررہا،معاوضوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے متاثرہ دکان مالکان کوئی متبادل روزگاربھی شروع نہیں کرسکے جس کی وجہ سے وہ دوہری پریشانی کاشکارہیں ،انہوںنے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء خان زہری ،گورنربلوچستان ،کورکمانڈراورکمشنرقلات ڈویژن سے اپیل کی کہ گدربازارکے متاثرہ دکان مالکان کومعاوضہ کی ادائیگی کے حوالے سے جلدازجلداقدامات کرکے ان کی مشکلا ت کاازالہ کریں

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں