قلات اور مستونگ میں شدید برفباری کے بعد رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے انتظامیہ بھر پور اقدامات کررہی ہیں ،ہاشم خان غلزئی کمشنر قلات

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:12

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) کمشنر قلات ڈویثر ن ہاشم خان غلزئی نے کہا ہیکہ قلات اور مستونگ میں شدید برف باری کے بعد رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیئے ضلع قلات اور ضلع مستونگ کے انتظامیہ بھر پور اقدامات کررہی ہیں وزیر آعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی وزیر پی ڈی ایم ائے میر سرفراز خان بگٹی نے بھر پور تعاون کیا ہیں آج سے پی ڈی ایم ائے کی جانب سے راشن کی تقسیم ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں شروع ہو چکا ہیں عنقریب برف باری کے بعد متاثرہ علاقوں کا سروے کر کے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم او کو رپورٹ پیش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع قلات کے مختلف علاقوں کا دورہ کر نے کے بعد ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات عزیز اللہ غرشین اسسٹنٹ کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کئی عشروں کے بعد شدید برف باری سے بند دو سو کلومیٹر قومی شاہراہ کا کھولنا بڑا چیلنج تھا مگر ضلع قلات کے ڈپٹی کمشنر عزیز اللہ غرشین اور ڈپٹی کمشنر مستونگ فرخ عتیق اور انتظامیہ نے دن و رات ایک کر کے اس کو کھول دیا اور دو سو کے قریب خاندانوں کو ریسکیو کیا دوسری چیلنج ہمارے لیئے ایک ہزارکلو میٹر ز پر مشتمل لنک روڈ تھے اور دونوں اضلاع میں انتظامیہ کی نگرانی میں یہ لنک روڈ بھی کھول دیئے گئے جبکہ تیسرے مرحلے میں کچی سڑکوں اور دور دراز علاقوں میں کلیوں اور گھروں کو جانے والے کچی سڑکوں کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہیلی کاپٹر کے زریعے جہا راستہ بند ہیں وہاں خوراک پہچادیئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس شدید برف باری میں وزیر آعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سوبائی وزیر پی ڈی ایم ائے میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے بھر پور تعاون کی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں تمام سٹرکیں بحال ہوئے ہیں اب صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم ائے کی جانب سے آج سے متاثرہ لوگوں میں خوراک رشن ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں تقسیم کر نا شروع کر دیا ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم دونوں اضلاع میں نقصانات کے سروے کر کے صوبائی حکومت کو پیش کریں گے درین اثناء کمشنر قلات ڈویژن نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر قلات عزیز اللہ غرشین اور اسسٹنٹ کمشنر جلال الدین کاکڑ کے ہمراہ ضلع قلات کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیان جن میں شیخڑی جوہان کارچاپ سردار کوٹ برینچنہ آحمد آباد یوسف زئی کور رحمت زئی خراسانی میر علیزئی سمیت چھوٹے بڑے علاقوں کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں