قلات میں برفباری کے بعد عوام کو صحت کی فراہمی کیلئے محکمہ نے مختلف علاقوں میں گشتی ٹیمیں بھجوا دی یں ، ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر قلات

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:12

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) ضلع قلات میں برف باری کے بعد عوام کو صحت کی فوری فراہمی کیلئے محکمہ نے مختلف علاقوں میں گشتی ٹیمیں بھجوا دی ہیں جبکہ علاقے میں پولیو مہم چھ فروری سے شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر حفیظ الرحمان محمد شہی نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ائے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اقبال یونیسف کے نیوٹریشن کوارڈ نیٹر کامریڈ رشید بلوچ نزیر احمد مینگل سمیت دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع قلات میں شدید برف باری کے بعد کمشنر قلات ڈویثرن اور ڈی جی ہیلتھ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قلات کی نگرانی میں محکمہ صحت قلات نے دور دراز کے علاقوں میں محکمہ صحت کے میڈیکل آفیسران اور اہلکاروں پر مشتمل مختلف ٹیمیں قلات اور خالق آباد و دیگر علاقوں میں عوام کو مختلف بیماریوں کے حوالے سے ادویات اور ویکسین دے رہے ہیں تاکہ برف باری اور سردری سے پیدا ہونے والے بیماریوں میں انکی علاج معالجہ ہو سکیں جہا ں بھی ضرورت پڑیں میڈیکل ٹیم بھیجیں گے انہوں نے کہا کہ برف باری کی وجہ سے ضلع قلات میں پولیو مہم کو موئخر کر دیا گیا ہیں اب یہ چھ فروری تا نو فروری کو ہو گا جس کے دوران 78 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں