قلات, برف باری کے بعد امدادی کاموں کے لیئے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم ائے اقدامات کررہی ہیں,میر منظور لانگو

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:17

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر منظور لانگو نے کہا ہیکہ برف باری کے بعد امدادی کاموں کے لیئے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم ائے اقدامات کررہی ہیں مگر قلات اور منگچر میں بعض عناصر ان کو اپنے کھاتے میں ڈال کر عوامی ہمدردی حاصل کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ہم وفاقی حکومت وزیر آعلیٰ بلوچستا ن اور چیف سیکریٹری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عوام کو ریلف دینے کے لیئے ان عناصر کی سیاسی عزائم پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ برف باری کے بعد پی ڈی ایم ائے اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیئے گئے اقدامات کو بعض عناصر قلات اور منگچر میں اپنے کھاتے میں ڈال کر سیاسی مقاصد حاصل کر نے کی کوشش کر رہے ہیں متاثرین کے لیئے امدادی سامان اور راشن منظور نظر اور پارٹی سطح پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے حامی من پسند کلیوں میں سامان تقسیم کیا جارہا ہیں اکثریت لوگ تاحال ان امدادی اشیاء سے محروم ہیں صوبائی حکومت میں شامل وہ عناصرعوامی ہمدردی حاصل کر نے کے لیئے کوشش کر رہے ہیں لہذا عوام ان کو جان چکے ہیں ہم وفاقی حکومت وزیر آعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری اور پی ڈی ایم ائے کے آعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلا تفریق تمام علاقوں میں عوام کو ریلف دیں اور ان عناصر کی عزائم پر نظر رکیں بی این پی اس طرح کے سیاسی عزئم کی اجازت نہیں دے گی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں