قلات، برف باری بارشوں سے نمٹنے کے لیئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی قائم

پیر 23 جنوری 2017 23:16

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) قلات میں کسی بھی آفت اور برف باری بارشوں سے نمٹنے کے لیئے ڈپٹی کمشنر قلات کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی قائم کر دیا گیا جس میں محکمہ صحت بی اینڈ آر لائیواسٹاک ایم ایم ڈی پی ایچ ای اسسٹنٹ کمشنرز این ایچ ائے پولیس ایف سی لیویز کے آفیسران ممبران ہونگے ضلع قلات میں کسی بھی آفت برف باری سیلاب سے نمٹنے کے لیئے یہ اتھارٹی لو گوں کی خدمت کریگی قدرتی آفات سے لوگوں کی مدد کے لیئے ہمہ وقت تیار رہے گی اب تک برف باری کے بعد 38 چھوٹے بڑے دیہاتوں اور کلیوں میں ایک ہزار سے زائد خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں جبکہ ایم ایم ڈی اور این ایچ ائے کو دو دو گریڈرز اور ڑیکٹرز عملہ سمیت ہائی الرٹ کر دیا گیا ہیں قلات کے مختلف دیہاتوں میں محکمہ صحت کا عملہ ادویات اور ایمبولینس روانہ کر دیئے گئے ہیں ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قلات عزیز اللہ غرشین نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفت برف بار ش سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کے لیئے ڈپٹی کمشنر قلات کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی قائم کر دیا گیا جس میں محکمہ صحت بی اینڈ آر لائیواسٹاک ایم ایم ڈی پی ایچ ای اسسٹنٹ کمشنرز این ایچ ائے پولیس ایف سی لیویز کے آفیسران ممبران ہونگے جسکا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں تمام محکموں کے آفیسران اور زمہداروں نے شرکت کی اس موقع پر ضلع قلات میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو فوری ریلف دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ضلع ہسپتال قلات میں ایمبولینس عملہ کو الرٹ رکھنے کافیصلہ کیا گیا ائے سی قلات سوراب خالق آباد کی نگرانی میں سڑکوںکی فوری بحالی کے لیئے ایف سی پولیس لیویز موبائل الرٹ رہیں گے جبکہ دور درا ز کے علاقوں میں ان کی نگرانی میں ریلیف آپریشن بھی کی جائے گی تاکہ ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جاسکیں اس وقت کسی بھی ایمرجنسی میں این ایچ ائے کی ایک گریڈر ایک ٹریکٹر جبکہ ایم ایم ڈی کی جانب سے بھی ایک ٹریکٹر اور ایک گریڈر کو چوبیس گھنٹہ عملہ کے ساتھ الرٹ رہیں گے جبکہ ہم نے مالداروں کی مال مویشی کے لیئے پی ڈی ایم ائے سے گندم کے لیئے رابطہ کیا ہیں جوکہ جلد موصول ہوجائیںگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ائے کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ تحصیلدار منظور احمد محمد حسنی کی قیادت میں قلات کے سترہ مختلف دیہاتو ں نیچارہ سرخین محمد تاوہ دشت گوران چھاتی شیخڑی احمد آباد لنگاری گولک اور دیگر شامل ہیں جبکہ خالق آباد کے اکیس چھوٹے بڑے دیہاتوں میں بھی امدادی اشیاء تحصیلدار اقبال احمد کھوسو نائب تحصیلدار خالق آباد نور محمد محمدشہی رسالدار میجر علی اکبر مینگل کی نگرانی میں تقسیم کی گئی ہیں اب تک ایک ہزار سے زائد خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کیئے گئے ہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں