ہم قومی سلامتی پریقین رکھتے ہیں،امن دشمن عناصرکے خلاف بلاامتیازکاروائی ہونی چاہئے ،مولاناعبداللہ جتک

جمعرات 9 فروری 2017 16:19

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیرمولاناعبداللہ جتک نے کہاہے کہ ہم قومی سلامتی پریقین رکھتے ہیں،امن دشمن عناصرکے خلاف بلاامتیازکاروائی ہونی چاہیئے مگرنیشنل ایکشن پلان کے آڑمیں صرف مساجداورمدارس کوتنگ کرنے کاعمل نیک شگون نہیں اورنہ ہی جے یوآئی اس طرح کے امتیازی اقدامات پرخاموش رہے گی ،دینی مدارس امن کے مراکزاوراسلام کے قلعے ہیں ان کے خلاف یک طرفہ کاروائی سے دین دوست حلقوں میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے جس کاحکومت کوادراک کرناہوگا،ان خیالات کااظہارانہوںنے دورہ سوراب کے موقع پرمدرسہ معراج العلوم سرخ میں جے یوآئی سوراب کے عہدیدارمولانامنیراحمدزہری،مولاناشبیراحمدسٹی امیرقاری عبدالرشید سمیت دیگرکارکنان سے ملاقات اورمیڈیاکے نمائندوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیرکاکہناتھاکہ جمعیت علماء اسلام کی سوسال قبل شروع ہونے والی جدوجہد کامیابی کے ساتھ جاری وساری ہے ، تشدداورفرقہ وارانہ اختلافات سے بالاترہوکرامت مسلمہ کی اجتماعیت ،اسلام اورشعائراسلام کی حفاظت کے لئے میدان میں مصروف عمل ہیں ،اپنی ان ہی خدمات کودنیاپرآشکاراکرنے کے لیئے جمعیت علماء اسلام اپریل میں صدسالہ تاسیس کانفرنس منارہی ہے جس میں دنیابھرسے عالم اسلام کے نامورشخصیات شرکت کریں گے ،اس حوالے سے پورے ملک میں قریہ قریہ اورگلی گلی تیاریاں جاری ہیں،جے یوآئی کے کارکنان اپنے دن رات عظیم الشان عالمی اجتماع کی کامیابی کے لئے صرف کررہے ہیں ،قوم تمام سیاسی جماعتوں سے عاجزآچکی ہے خصوصاخیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کاشوبری طرح فلاپ ہوچکاہے ،اوران کی غیرفطری حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ،اب وہ نجات دہندہ کے طورپرجے یوآئی کی جانب دیکھ رہی ہے ،ان شاء اللہ اگلے انتخابات کے نتائج حوصلہ افزاء ہوں گے ،بلوچستان میںبھی جمعیت علماء اسلام حکومت بنائے گی،ہمیںاقتدارسے زیادہ عوام کی خدمت عزیزہے ،بعدازاں جے یوآئی کے صوبائی امیرمولاناعبداللہ جتک اپنے وفدکے ہمراہ پنجگورروانہ ہوگئے ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں