قلات کے علاقے کلی سمند ر سے ایک شخص کی لاش برآمد

ہفتہ 11 فروری 2017 23:31

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) قلات کے علاقے کلی سمند ر سے ایک شخص کی لاش برآمد قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ کوہنگ کے علاقے کلی سمندر کے قریب ایک شخص کی نعش پڑی ہے جس پر پو لیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لیکر ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جہا ں پر لاش کی شناخت میر جان ولد غوث بخش قوم محمد حسنی سکنہ سمندر کوہنگ کے نام سے ہوئی مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے پولیس سے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا قلات پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں