قلات،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک زخمی

اتوار 12 فروری 2017 16:21

کوئٹہ/قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) قلات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب قلات کے علاقے توک کوشی کے مقام پر نامعلوم مسلح افرد نے فائرنگ کرکے ثناء اللہ نامی شخص کو قتل اور مہراللہ نامی شخص کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی لیویز کے عملے نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں