وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے قرآن شریف کے سندھی میں ترجمے کی مہورت کی

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے قرآن شریف کے سندھی میں ترجمے کی مہورت کی۔مہورتی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤ س میں منعقد کی گئی۔ قرآن پاک کا یہ ترجمہ علامہ عبدالمومن میمن نے کیا ہے ۔ تقریب میں سینیٹر عاجز دھامراہ اور ایم پی اے غزالہ سیال اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آج کل انٹر نیٹ اور میڈیا کے دور میں بہت سارے نوجوان غیر تعمیری کاموں میں اپناوقت ضایع کر رہے ہیں اور اس ماحول میں اس نوجوان کی طرف سے قرآن پاک کا سندھ میں ترجمہ کرنا یقینا قابل تعریف بات ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ قرآن پاک کی روزانہ تلاوت کریں اور اپنی زندگیوں میں درپیش مسائل کا حل قرآن پاک کی روشنی میں تلاش کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں