سونا 300روپے مزید سستا، فی تو لہ 50600 کا ہو گیا

گرام 43371 روپے، فی اونس قیمت 3ڈالر کمی سے 1200 ڈالر رہی

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:11

سونا 300روپے مزید سستا، فی تو لہ 50600 کا ہو گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 3ڈالر کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1200ڈالر کی سطح پر رہی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی سے 50600،دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی سے 43371 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 760 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں