مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا

روئی کے بھائومیں فی من 100 تا 200 روپے کا اضافہ ،ْپھٹی اور بنولہ کا بھائو 100 سے 150 روپے بڑھ گیا

اتوار 22 جنوری 2017 13:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)حکومت کی جانب سے برآمد کنندگان کو 180 ارب روپے کے مراعاتی پیکیج کے اجرا بین الاقوامی کپاس مارکیٹوں میں کپاس کے بھائو میں استحکام مقامی طور پر روئی کی پیداوار میں اولین تخمینہ سے 33 لاکھ گانٹھوں کی نمایاں کمی کے باعث روئی کے بھائو میں اضافہ کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

مراعاتی پیکیج کی وجہ سے ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے کاٹن یارن کے بھائو بڑھادیئے تاہم ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کے سبب کاروباری حجم کم رہا جسکی وجہ مارکیٹوں میں مالی بحران ہے ،ْ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کے مطابق کپاس کے کچھ برآمد کنندگان معاہدوں سے منحرف ہونے کی خبروں کی وجہ سے ٹیکسٹائل اسپنرز اضطراب کا شکار ہیں۔

بھارت میں روئی کا بھائو بڑھنے کے سبب ٹیکسٹائل ملز امریکا اور افریقا سے روئی کے درآمدی معاہدے کر رہے ہیں ،ْ دریں اثنااپٹما کے اصرار پر ٹیرف کمیشن نے بھارت سے درآمد ہونے والے 55.5 کائونٹ سے اوپر کے فائن کاٹن یارن پر 4 مہینہ کیلئے درآمدی ڈیوٹی عائد کردی ہے جس سے مقامی ٹیکسٹائل اسپنرز کو فائدہ ہونے کی توقع ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں