کراچی،پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

جمعرات 5 نومبر 2015 11:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر اور پولیس اہلکار سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ کرائم برانچ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی اکرم ابڑو کے مطابق ریحان، عارف اور دانش قتل اور بھتہ خوری سمیت پولیس موبائل پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزموں کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاوٴن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گارڈن پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس پی شہلا قریشی کے مطابق گرفتار ملزمان 2009 میں محرم الحرام میں بم دھماکے کے دوران مارکیٹ نظر آتش کرنے میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزموں میں شاکر، کامران اور وقار شامل ہیں۔ اختر کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں