کراچی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، سیاسی کارکن سمیت 3 مشتبہ افراد گرفتار

پیر 23 جنوری 2017 11:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار رہنما فرحان ہاشمی کی نشاندہی پر مزید دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چار روز قبل حراست میں لئے جانے والے ایم کیو ایم لندن کے رہنما فرحان ہاشمی کی نشان دہی پر فیڈرل بی ایریا میں مخصوص عمارتوں کی تلاشی لی۔ اس دوران دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ نارتھ کراچی میں شادی ہال پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر کارکن نعمان اختر کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں