کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن:45 افرا د گرفتار،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

پولیس کی مبینہ ٹائون ،سائٹ بی اورشاہ لطیف ٹائون میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائیاں،7ملزمان گرفتار،بھاری تعداد میںمنشیات اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد

ہفتہ 18 فروری 2017 15:01

کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن:45 افرا د گرفتار،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) قانون نافذکرنے والے اداروںکاکراچی کے مختلف علاقوںمیںسرچ آپریشن 45افرادزیرحراست ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل ،مبینہ ٹائون ،سائٹ بی اورشاہ لطیف ٹائون پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائیاں،ڈکیت ،منشیات فروش اوراسٹریٹ کریمنل سمیت 7ملزمان گرفتار،بھاری تعداد میںمنشیات اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد،تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروںنے شہرکے مختلف علاقوںمنگھوپیر،اورنگی ٹائون ،اتحادٹائون ،سہراب گوٹھ ،الآصف اسکوائر،جنجال گوٹھ ،سپرہائی وے ٹول پلازہ پمپ کے اطراف نیشنل ہائی وے ،گڈاپ ٹائون سرجانی ٹائون سیکٹر36/Bسیمت دیگرعلاقوںمیں دہشت گردوںکی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرٹارگٹڈاورسرچ آپریشن کرکے گھرگھرتلاشی لی اورجرائم پیشہ افرادکے ٹھکانوںاوران کے گھروںکوبھی مکمل طورپرسرچ آپریشن کرکے گھرگھرتلاشی لی اورجرائم پیشہ افرادکے ٹھکانوںاوران کے گھروںکومکمل طورپرسرچ کرکے 45مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،باخبرذرائع نے بتایاکہ زیرحراست افرادمیںجرائم پیشہ افرادبھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنہیںکالعدم جماعتوںسے رابطے اورسہولت کاروںکے شبے میں حراست مین لیاگیاہے ان افرادکے قبضے سے بھاری مقدارمیں منشیات اسلحہ برآمدہواہے ۔ادھربلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوںمیںپولیس نے 17مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیاگیا۔ایس پی بلدیہ ٹائون آصف رزاق کاکہنا ہے کہ جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پرمذکورہ آپریشن کیاگیاہے تمام زیرحراست افرادکاکرمنل ریکارڈ چیک کیاجارہاہے ۔

اورریکارڈکلیئرہونے پرزیرحراست افرادکورہاکردیاجائے گا۔مبینہ ٹائون پولیس نے راجپوت کالونی میں جوئے اورمنشیات کے اڈے پرچھاپہ مارکر2ملزمان کوگرفتارکرکے جوئے کی رقم ارمنشیات برآمدکرلی ۔سائٹ بی ایریاکی پولیس نے خفییہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک کلوچرس برآمدکرلی ۔پولیس نے بتایاکہ گرفتارملزمان منشیات فروش ہیںاورملزمان منشیات کی ڈیلیوری دینے آئے تھے ۔

شاہ لطیف تھانے کی پولیس نے ملیرمیں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان خاورشہزاد،عبدالخالق اورجعفرحسین کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ،موٹرسائیکل اورمسروقہ ساماب برآمدکرلیا۔ایس ایس پی رائوانوارنے بتایاکہ ملزمان ڈکیت ہیںاورملیرکے علاقے میں ڈکیتی کی متعددوارداتیں کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں