اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ایم فل پی ایچ ڈی کے داخلے جاری

منگل 21 فروری 2017 12:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلے جاری ہیں‘ جس کیلئے ڈائریکٹریٹ آف ایڈوانس سٹیڈیز اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام باقاعدہ تحریری ٹیسٹ لیاگیا‘تعلیمی سیشن 2017-18ء کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سینکڑوں ریسرچ سکالرز کو داخلے دیئے جائینگے ‘ شعبہ باٹنی میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم خان کی زیرنگرانی ایم فل کے 31اورجبکہ پی ایچ ڈی کے 15سکالر کو داخلہ دیئے گئے‘ اور کلاسز کا آغاز بھی کردیاگیاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں