سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا ہائوسز پر حملے کے کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی

سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم پیشی پر عدالت برہم ، آئندہ پیشی پر حاضر نہ ہوئے تو 50 ہزار جرمانہ کیا جائے گا

جمعرات 23 فروری 2017 11:44

سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا ہائوسز پر حملے کے کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا ہائوسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقریر کے مقدمہ میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔ ملزم حسن عالم اور شوکت کی انسداد دہشتگردی عدالت درخواست مسترد کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر عدالت نے سوال کیا کہ ساجد محبوب کہاں ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے جواب دیا کہ انہیں کمر کی تکلیف ہے وہ بیمار ہیں۔ عدالت نے کہا ہمیں بھی کمر کی تکلیف ہے ، سوال کیا کہ وہ کس ہسپتال میں داخل ہیں بتایا گیا رینجرز کے ہسپتال میں داخل ہیں۔ عدالت نے سماعت ستائیس فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر سپیشل پبلک پراسیکیوٹر پیش نہیں ہوئے تو 50 ہزار جرمانہ عائد کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں