کراچی سینٹرل جیل کے اطراف کومبنگ آپریشن، 30 مشتبہ افراد زیرحراست

کومبنگ آپریشن کے دوران لوگوں کی شناخت کیلئے بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا گیا، پولیس

جمعرات 23 فروری 2017 11:44

کراچی سینٹرل جیل کے اطراف کومبنگ آپریشن، 30 مشتبہ افراد زیرحراست
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سینٹرل جیل کے اطراف کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی پولیس کی جانب سے سینٹرل جیل کے اطراف غوثیہ کالونی میں کومبنگ آپریشن کیا گیا جس میں 6 تھانوں کے 200 اہلکاروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران فورسز نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرتے ہوئے تلاشی لی۔کومبنگ آپریشن کی خاص بات یہ تھی کہ پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا گیا اور علاقہ مکینوں کے انگوٹھے کے ذریعے ان کی شناخت کی گئی جب کہ شناخت نہ کرنے والے 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں