کراچی،تیز رفتار کوچ الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی

اتوار 22 جنوری 2017 11:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تیز رفتار کوچ الٹنے سے خواتین بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔ گلستان جوہر کے علاقے جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار کوچ فٹ پاتھ پر لگے کھمبے سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں کوچ میں بیٹھے پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں