کراچی،تیز رفتار کوچ الٹنے سے خواتین سمیت15 زخمی

اتوار 22 جنوری 2017 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تیز رفتار کوچ الٹنے سے خواتین بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔ گلستان جوہر کے علاقے جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار کوچ فتھ پاتھ پر لگے کھمبے سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں کوچ میں بیٹھے پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں