کراچی،تیز رفتار سرکاری گاڑی کی ٹکر، فٹ پاتھ پر کھڑے 4 افراد زخمی

منگل 24 جنوری 2017 11:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک سترہ میں تیزرفتار سرکاری گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی۔ حادثے میں چارافراد زخمی ہوئے جبکہ چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق بے قابو ہونے والی سرکاری گاڑی بلوچستان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر منظور کی تھی۔

(جاری ہے)

گلستان جوہر بلاک سترہ میں حادثے کے نتیجے میں سرکاری گاڑی کے ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کے وقت بلوچستان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کا بیٹا گاڑی چلا رہا تھا۔ رینجرز نے کارروائی کر کے کار سوار سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے چاروں افراد کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بے قابو گاڑی نے پولیس موبائل سمیت چار گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں