سانحہ سیہون، خودکش بمبار اکیلا نہیں تھا، 3 سہولت کاروں کی مدد سے اندر پہنچا

جمعرات 23 فروری 2017 00:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء)سیہون دھماکہ کرنے والا خودکش بمبار مزار میں اکیلا نہیں تھا، بمبار کے دو دروازوں سے داخلے میں ناکام ہونے پر 3 سہولت کار مدد کو آئے۔بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سیہون دھماکہ کرنے والا خودکش بمبار مزار میں اکیلا نہیں تھا۔

(جاری ہے)

دو دروازوں سے داخل ہونے میں ناکامی پر 3 سہولت کار خودکش بمبار کی مدد کو آئے۔ پہلے سہولت کار داخل ہوئے، پھر خودکش بمبار اندر پہنچا۔ بمبار کے پھٹنے سے چند لمحے پہلے سہولت کار باہر نکل گئے۔ذرائع کے مطابق، حملہ آور نے وڈھ سے خضدار تک کچے کا راستہ استعمال کیا۔ خودکش بمبار کی جانب سے موبائل فون استعمال نہ کرنے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں