پاکستان میں بھارتی اداکار رنویر سنگھ کا ہم شکل منظر عام پر آگیا

جمعرات 19 جنوری 2017 11:37

پاکستان میں بھارتی اداکار رنویر سنگھ کا ہم شکل منظر عام پر آگیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) اگر آپ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو پسند کرتے ہیں تو دل تھام کر بیٹھے کیونکہ پاکستانی نوجوان کی مشابہت کا یہ عالم ہے کہ آپ بھی دیکھ کر حیران رہ جائے، نوجوان کو کوئی بھی دیکھتے ہی رنویر سنگھ سمجھنے لگے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارتی اداکار رنویر سنگھ کا ہم شکل منظر عام پر آگیا ، پاکستانی نوجوان جو فیصل آباد کا رہائشی ہے ، حماد شعیب نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی، جیسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ حماد شعیب نہیں بلکہ رنویر سنگھ ان تصاویر میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر آتے ہی ان تصاویر نے دھوم مچا دی اور سب کا یہی کہنا ہے کہ حماد شعیب رنویر سنگھ سے بے حد مشابہت رکھتے ہیں، وہی بالوں کا اسٹائل ، ڈارھی یہاں تک کے قد بھی ایک جیسا۔

(جاری ہے)

حماد شعیب کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ میری تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم بالکل بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ جیسے لگتے ہو، مجھے اچھا لگتا ہے ، جب لوگ مجھے بالی ووڈ اداکار کے ساتھ ملاتے ہیں ۔پاکستانی نوجوان حماد شعیب نے حال ہی میں او لیول مکمل کیا ہے ۔حماد شعیب نے بتایا کہ میں جب بھی آئینے میں دیکھتا ہوں ، تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں رنویر سنگھ کی طرح نظر آتا ہوں اور میں کسی سے ملتا ہوں تو سب سے پہلے یہی بات سنے کو ملتی ہے تم رنویر سنگھ سے کتنی مشابہت رکھتے ہوں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں